تعلیمی بورڈز کے میٹرک، انٹر دوسرے سالانہ نتائج کی تاریخیں مقرر

تعلیمی بورڈز کے میٹرک، انٹر دوسرے  سالانہ نتائج کی تاریخیں مقرر

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ (سپلیمنٹری) امتحانات 2026کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج 8دسمبر 2026کو جاری کئے جائیں گے ، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج 12جنوری 2027کو اعلان کئے جائیں گے ۔

شیڈول کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز اپنے اپنے نتائج بیک وقت جاری کریں گے ۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس پر رول نمبر درج کرکے حاصل کر سکیں گے۔دوسرے سالانہ امتحانات میں شریک طلبہ نتائج کے منتظر ہیں، جبکہ مقررہ تاریخوں کے اعلان سے طلبہ کو آئندہ تعلیمی مراحل کی منصوبہ بندی میں بھی آسانی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...