بوریوالاشہر،چوکی نثار بوٹا شہید منشیات کاگڑھ بن گئے
گگومنڈی (نامہ نگار) بوریوالا شہر، چوکی نثار بوٹا شہید منشیات کا گڑھ بن گئے ،مقامی پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سرکل پولیس آفیسربوریوالاکی لاپرواہی، غفلت اورناقص حکمت عملی کی وجہ سے پولیس منشیات فروشوں کاقلع قمع کرنے میں مکمل طورپرناکام ہے ۔
شہریوں کاکہناتھاکہ پولیس چوکی نثاربوٹاشہیدکی حدودکے ہرگاؤں میں منشیات کاکھلے عام استعمال ہورہاہے ،چوکی کی حدودکاکوئی گاؤں بھی منشیات سے محفوظ نہیں ہے ،دیہاتوں کے ہر دوسرے گھرمیں ایک نوجوان نشہ کی لت میں مبتلاہے ،اس کے علاوہ بوریوالاکے گلی محلوں میں بھی منشیات کی سرعام فروخت کاسلسلہ جاری ہے ،بوریوالاشہراورچوکی نثاربوٹاشہیدکی حدودکے دیہاتوں میں آئے روزایک دونشئی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،اس کے باوجودسرکل پولیس منشیات فروشوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتی ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،آرپی اوملتان اورڈی پی اووہاڑی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments