کنٹرول لسٹ میں شامل شخص کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

کنٹرول لسٹ میں شامل شخص کی  بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام

ملتان ( کرائم رپورٹر )کنٹرول لسٹ میں شامل شخص کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ،ایف آئی اے نے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔

 ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو لیکر دبئی جارہی تھی کہ ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے ایک شخص کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا جس کی شناخت جاوید مقصود کے نام سے ہوئی جو سیالکوٹ کا رہائشی تھا ۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کا نام پی سی ایل میں شامل تھا اور ایف آئی اے گوجرانوالہ کو مطلوب تھا جسے سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد حوالگی کیلئے کارروائی شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...