اوکاڑہ :امرود توڑنے کے تنازع پر قتل کے مجرم کوعمر قید
اوکاڑہ (خبرنگار)اوکاڑہ کے تھانہ ستگھرہ کے گائوں 26 ٹو آر میں امرود توڑنے کے تنازع پر غلام مصطفی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔
ایڈیشنل سیشن جج عابد زبیر نے مجرم ساجو کو 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق 2023ء میں غلام مصطفی کو 26 ٹو آر میں امرود توڑنے کے معاملے پر ساجو نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
وقوعہ کا مقدمہ تھانہ ستگھرہ میں درج ہوا تھا۔ پولیس کی مو ثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقدمہ عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments