50کلومیٹرز سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس پر پابندی عائد
سیر وتفریح کے دوران گاڑیوں کے حادثات میں اضافہ پر قدم اٹھایا گیا ،ذرائع
ملتان(خصوصی رپورٹر)سکول سے 50کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس، ٹورز اور سیر و تفریح پر مکمل پابندی عائد محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکول کے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس، ٹورز اور سیر و تفریح کے انعقاد پر مکمل اور فوری پابندی عائد کر دی ہے ۔یہ بات شدید تشویش کے ساتھ مشاہدہ کی گئی ہے کہ سکول ٹرپس، ٹورز کے دوران گاڑیوں کے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
ان واقعات نے سکول کے بچوں کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈال دیا ہے سکول کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے دوران طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے فوری احتیاطی اور ضابطہ جاتی اقدامات کی ضرورت ہے مجاز اتھارٹی نے سکول کے احاطے سے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر تمام سکول ٹرپس، ٹورز اور سیر و تفریح پر مزید احکامات تک مکمل اور فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ پابندی صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر بغیر کسی استثنیٰ کے لاگو ہوگی۔ یعنی اب کسی بھی سرکاری یا نجی سکول کو 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر طلبہ کو ٹرپ، ٹور یا سیر و تفریح پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی سی ای اوز اپنے اپنے اضلاع میں اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور سرکاری و نجی سکولوں کے تمام سربراہان اور پرنسپلز کو یہ ہدایات پہنچائیں تاکہ ان پر لفظ بہ لفظ اور روح کے مطابق سختی سے عمل کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments