ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش توڑ پھوڑمیں ملوث ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش  توڑ پھوڑمیں ملوث ملزم گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ہوائی فائرنگ، دھمکیاں دینے ، غنڈہ گردی اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وائرل ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

 جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں ایک میڈیکل کلینک اور نجی ٹیوشن اکیڈمی کے باہر اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور توڑ پھوڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ملتان پولیس نے فوری کارروائی کی۔

ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ کرنے والے تینوں ملزموں کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے تھانہ بوہڑ گیٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...