مخدوم رشید:گھریلو تنازع پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

مخدوم رشید:گھریلو تنازع پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا

صابر نے تلخ کلامی پر عرفان کو سر میں راڈ مار کر موت کے گھاٹ اتارا

ملتان (کرائم رپورٹر ) گھریلو تنازع پر بہنوئی نے سالے کو قتل کردیا اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ۔ مخدوم رشید پولیس کو چک 13 ایم آر سے عمران انے اطلاع دی کہ میرا بھائی عرفان پطرس اپنے گھر موجود تھا کہ ان کے بہنوئی صابر آیا اور توں تکرار شروع کردی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی صابر نے عرفان کے سر میں آہنی راڈ مارکر لہولہان کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ ملزم کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا گیا پولیس نے ملزم کو تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق جھگڑے کی وجہ عناد یہ معلوم ہوئی کہ صابر کی اہلیہ اسے چھوڑ کر والدین کے گھر رہ رہی تھی جس کو شبہ تھا کہ عرفان میری اہلیہ کی حمایت کررہا ہے۔ اور گھر برباد کرنے پر تلا ہوا تاہم ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...