نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت انسدادکوروناٹاسک فورس کااجلاس
  • بریکنگ :- سندھ میں کورونامریضوں کی تشخیص کی شرح 4.5 فیصدپرآگئی،وزیراعلیٰ
  • بریکنگ :- کراچی:اسپتالوں پراب کچھ دباؤ کم ہواہے،مراد علی شاہ
  • بریکنگ :- 12 جون کوبیرون ممالک سےآنیوالےمسافروں کے 37 ہزارٹیسٹ کیے،مرادعلی شاہ
  • بریکنگ :- بیرون ممالک سےآنیوالے 50 مسافرصحت یاب ہوگئے،وزیراعلیٰ سندھ
  • بریکنگ :- جون میں اب تک 192 مریض انتقال کرگئے،مرادعلی شاہ
Coronavirus Updates

پردیسوں کی گھروں کو واپسی ،بسیں بند ،ٹرینوں میں رش

 پردیسوں کی گھروں کو واپسی ،بسیں بند ،ٹرینوں میں رش

دنیا اخبار

ریلوے نے عید کے موقع پر فیصل آباد کو 4 خصوصی سٹاپس بھی دئیے ہیں

فیصل آباد ( نیوز رپورٹر ) اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے پردیسوں کا گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ، ٹرینوں میں بے پناہ رش ، پردیسی ٹرینوں کے ٹکٹ کے حصول کے لئے مارے مارے پھرنے لگے ، ٹرینوں میں کورونا وائرس کے باعث گنجائش سے کم مسافروں کو سوار کیا جا رہا ہے دوسری جانب مسافر بسیں بند ہونے کے باعث سارا دبائو محکمہ ریلوے پر آ گیا ہے ، ریلوے نے عید کے موقع پر فیصل آباد کو 4 خصوصی سٹاپس بھی دئیے ہیں ، ریلوے سٹیشن پر ٹکٹ کاونٹر پر شدید رش کے باعث مسافروں کا کہنا تھا کہ حکومت نے 8 روزہ لاک ڈاون میں مسافر بسوں کو بند کر دیا تاہم نجی ملازمتیں کرنے والے دفاتر میں چھٹیاں سرکاری محکموں کی طرح 8 مئی سے نہیں دی گئیں دوسری جانب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریکوے اپنی گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سہولت دے رہی ہے لوگوں نے اتوار کو واپسی کے ایڈوانس ٹکٹ بھی خرید لئے ہیں ایسی صورتحال میں اضافی بوگیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں