انتظامیہ و پولیس اور دکانداروں کے درمیان آنکھ مچولی

 انتظامیہ و پولیس اور دکانداروں کے درمیان آنکھ مچولی

گاہکوں کو دکانوں میں داخل کرکے شٹر گرا لئے جاتے ،کاروبار جاری

سرگودھا(نامہ نگار ) اندرون شہر مختلف بازاروں میں لاک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روز بھی انتظامیہ و پولیس اور دکانداروں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دیکھنے میں آیادکانداروں کی اکثریت گاہکوں کو دکانوں میں داخل کرکے شٹر بند کردیتے ہیں خریداری کے بعد ان کے شٹر کھول کر گاہک کو باہر نکال دیتے ہیں یہ سلسلہ مختلف بازاروں میں جاری ہے مجسٹریٹ اور پولیس جب موقع پر پہنچتی تو دکانوں کے باہر بیٹھے دکاندار رفو چکر ہوجاتے ہیں اس طرح لاک ڈاؤن بھی جاری ہے اور جزوی طور پرکاروبار بھی چلتا رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں