ریونیو افسروں کو اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

ریونیو افسروں کو اہداف کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

اراضی کی تقسیم کے حوالہ سے کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں :ڈپٹی کمشنرعمر شیر

میانوالی ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنرعمر شیر چٹھہ کی ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن ببلی خان کے ہمرا ہ اے سی آفس عیسیٰ خیل میں کورونا وائرس ، لینڈ ریو نیو امور ، سرکاری واجبات کی وصولی اور خدمت آپ کی دہلیز پر مہم کے حوالہ سے تحصیل عیسیٰ خیل کے ریو نیو ، میو نسپل و دیگر افسروں سے خصوصی میٹنگ ، ڈپٹی کمشنر نے ریو نیو افسروں کو سرکاری و اجبات کی وصولی کے سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ جملہ ریونیو افسران اراضی کی تقسیم کے حوالہ سے کیسز فوری طور پر قاعدہ قانو ن کے مطابق نمٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ مو صولہ درخواستوں پر خصوصی توجہ دیں اور ایک ما ہ کے اندر حد براری یقینی بنائیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ نے کہا کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچا ؤ کی ویکسی نیشن کیلئے تحصیل عیسیٰ خیل میں پا نچ سٹیزن ویکسی نیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جملہ ہیلتھ ودیگر محکموں کے افسران ممبر پنجاب اسمبلی عبدالرحمن ببلی خان کی معاونت سے اس حوالہ سے شہریوں کو آگہی فراہم کریں اور انہیں جلد سے جلد ویکسی نیشن کروانے سے متعلق آگہی فراہم کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں