انسداد ڈینگی میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے : انعم علی

 انسداد ڈینگی میں کوتاہی برداشت نہیں کرینگے : انعم علی

سرکاری ادارے وائرس کیخلاف کارر وائی کو بلاتعطل اپڈ یٹ کرتے رہیں

شاہپور صدر (نمائندہ دنیا ) ڈینگی سرویلنس کو بلاتعطل جاری رکھا جائے اور لوگوں کو ڈئینگی کررونا سے محفوظ رکھنے کے لیے محمکہ صحت کی ٹیمیں لوگوں میں آگاہی پیدا کریں تمام سرکاری ادارے ڈینگی وائرس کی کارر وائی کو بلاتعطل اپڈ یٹ کرتے رہیں اس سلسلہ میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جاے گی یہ بات اے سی شاہپور انعم علی خان نے ڈئینگی کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کہی جس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد ڈوگر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنا ن اصغر ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ محمد عمران ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عظمی راو غلام حسنین شاہ ، اصغر سیال ،سی بی سی انسپکٹر رانا عابد دیگر نے شرکت کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان اصغر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی وائرس اور کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور علاقہ میں کھڑے پانی میں چراثیم کش سپرے بھی کئے جارہا ہے بعد ازاں انھوں نے ٹائیفائیڈ کے سلسلہ میں بھی میٹنگ کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں