لوگوں کی اکثریت نے اس سال بھی بجٹ کو مسترد کر دیا

لوگوں کی اکثریت نے اس سال  بھی بجٹ کو مسترد کر دیا

حکومت کی جانب سے پیش کئے جانیوالے وفاقی بجٹ پر دن بھر تبصرے جاری رہے لوگوں کی اکثریت نے اس سال بھی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں عوام کیلئے الفاظ کے سوا حقیقت میں کچھ نہیں ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)عوام کو مہنگی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے سے کوئی غرض نہیں انہیں تو صرف سستا آٹا’ گھی’ چینی’ دالیں چاہئیں لوگوں کا کہنا تھا کہ ہر سال بجٹ آتا ہے مگر وہ بجٹ مخصوص طبقہ کیلئے ہوتا ہے غریب نے تو لائنوں میں لگ کر ووٹ دینا’ آٹا’ چینی’ گھی خریدنا ہے یہی قسمت غریب کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں