ہر شہری کو ویکسی نیشن بلا تاخیر کروانی چاہیے :عمر شیرچٹھہ

   ہر شہری کو ویکسی نیشن بلا تاخیر  کروانی چاہیے :عمر شیرچٹھہ

ڈپٹی کمشنر عمر شیرچٹھہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ ۔ویکسی نیشن سنٹر ، کو رونا سسپیکٹڈ وارڈ اور میڈیسن سٹاک کا معائنہ کیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر امیر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ اولڈ ٹراما ویکسی نیشن سنٹر سے روزانہ ایک ہزار سے زائد شہریوں کی ویکسی نیشن جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ معمو لاتی زندگی کی بحا لی اورممکنہ سیلابی پا بندیوں کے مکمل خاتمے کیلئے کو رونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ہر شہری کو بلا تاخیر کروانی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں