بے ہنگم پارکنگ ، کارپوریشن اور سٹی ٹریفک پولیس میں معاہدہ

بے ہنگم پارکنگ ، کارپوریشن اور سٹی ٹریفک پولیس میں معاہدہ

غلط پارک کی جانے والی گاڑیوں کو کار لفٹر کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا

سرگودھا(نامہ نگار)بازاروں سے بے ہنگم پارکنگ کے خاتمے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور سٹی ٹریفک پولیس میں معاہدہ طے پا گیا۔ آج سے سٹی ٹریفک پولیس اہم بازاروں میں غلط پارک کی جانے والی گاڑیوں کو کار لفٹر کے ذریعے اٹھا کر لے جائے گی۔ جو بعد ازاں جرمانہ مالکان کو واپس کی جائے گی۔ وصول کیے جانے والے جرمانے کا 20 فیصد مرمت پٹرول پر خرچ جبکہ بقیہ 80فیصد دونوں اداروں میں آدھا آدھا تقسیم ہو گا۔ اٹھائی جانے والی گاڑیوں کیلئے دو پوائنٹ ایک کمپنی باغ اور ایک ٹریفک پولیس دفتر میں بنایا گیا ہے ، یاد رہے کہ بلدیہ سرگودھا نے تقریباً دو ماہ قبل 26 لاکھ روپے کا کار لفٹر خریدا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں