برف کارخانوں میں فلٹریشن پلانٹس نہ لگ سکے ، بیماریاں

 برف کارخانوں میں فلٹریشن  پلانٹس نہ لگ سکے ، بیماریاں

ضلعی انتظامیہ کے احکامات کو برف کارخانہ مالکان نے پانی میں بہا دیا ہے

سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام کارخانہ مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کی ہدایت کی ۔’ خالص میٹریل کو مد نظر رکھیں مگر اکثر کارخانہ مالکان نے واٹر فلٹریشن پلانٹس نہیں لگوائے کئی کارخانوں میں تیار ہونیوالی برف گندی فروخت ہورہی ہیں جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے جبکہ برف کی تیاری میں استعمال ہونیوالا میٹریل بھی غیر معیاری ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے گرمی کے باعث کسی قسم کی کار روائی کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں