ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کا دورہ سنٹرل جیل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کا دورہ سنٹرل جیل

قیدیوں کیلئے کھانے کے معیار کو چیک کیا ،جیل ہسپتال بھی دورہ کیا

واں بھچراں(نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی محمد اقبال ہرل کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ۔جیل آمد پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو جیل کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اندرون جیل دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے ہمراہ محمد فیض اللہ بھنگی سول جج میانوالی ، قیصر فاروق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اور دیگر جیل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کچن اسیران کے دورہ کے موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسیران کے لیے تیار کھانے کو چیک کیااور کھانے کے میعار کی تعریف کی۔ انہوں نے جیل ہسپتال کا بھی وزٹ کیا اورقیدی مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔جووینائل وارڈ کا وزٹ کیااوربچوں کو آئندہ جرائم سے دور رہنے کی تلقین کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں