بجٹ میں زراعت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی :یعقوب طارق

بجٹ میں زراعت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی :یعقوب طارق

معمولی فنڈز مختص کرنا غریب کسانوں کو لالی پاپ دینے کے مترادف

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں شعبہ زراعت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی اپنائی۔ اس شعبہ کیلئے معمولی فنڈز مختص کرنا غریب کسانوں کو لالی پاپ دینے کے مترادف ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ زراعت کو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے لیکن بد قسمتی سے اس اہم ترین شعبہ کو ہر دو رمیں نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے غریب کاشتکار مسائل میں گھرے ہوئے ہیں۔ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت کھادوں، بیجوں اور ادویات پر سبسڈی دے کر کسانوں کو مسائل کے گرداب سے نکالتی لیکن اس کے برعکس معمولی فنڈز مختص کر کے غریب کاشتکاروں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں