واں بھچراں:2برادریوں میں دشمنی دوستی میں بدل گئی

واں بھچراں:2برادریوں میں دشمنی دوستی میں بدل گئی

فقیر خیل چھدرو خیل اور شیرے خیل شیخالی میں قتل پر دشمنی چلی آ رہی تھی

واں بھچراں(نمائندہ دنیا)قتل کی دشمنی صلح کے بعد دوستی میں بدل گئی۔ واں بھچراں کے نواحی گاؤں شیخالی میں گزشتہ روز تقریب منعقد ہوئی۔ اور علاقہ کی دو برادریوں فقیر خیل چھدرو خیل اور شیرے خیل شیخالی کے درمیان دیرینہ دشمنی صلح کے بعد دوستی میں بدل گئی۔ یاد رہے کہ 5 سال قبل چھدرو کی فقیر خیل برادری نے شیخالی کی شیرے خیل برادری کے نوجوان احمد شیر گھنجیرا کو معمولی جھگڑے پر قتل کردیا تھا۔جس پر دونوں برادریوں کے درمیان دشمنی چلی آرہی تھی۔ معززین علاقہ اور دونوں برادریوں کے اکابرین کی دن رات محنت اور کوششوں سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گی ۔صلح کی تقریب میں خصوصی کردار معروف سیاسی،سماجی اور روحانی شخصیت پیر سید شمس شاہ گیلانی ،حاجی امیر خان شیر گل خیل، پروفیسر علامہ سعید سیالوی ، میجر خرم خان نیازی اور دیگر اکابرین نے ادا کیا۔ صلح کے بعد دونوں برادریوں کے افراد نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر معاف کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں