درختوں کے غیر قانونی کٹائو کے باعث جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا ملک ہادی بخش اعوان

درختوں کے غیر قانونی کٹائو  کے باعث جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا  ملک ہادی بخش اعوان

ونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین اور وادی سون کی ہر دلعزیز شخصیت ملک ہادی بخش اعوان نے کہا ہے کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے بغیر ضلع خوشاب کے جنت نظیر علاقہ وادی سون کو بین الاقوامی معیار کا تفریحی مرکز بنانے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہناتھا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ی کہاس وقت وادی سون کے جنگلات ٹمبر مافیا کے کلہاڑوں کی زد پر ہیں اور درختوں کے غیر قانونی کٹائو کے باعث جنگلات کا رقبہ سکڑ رہا ہے ، اس صورتحال میں نہ صرف وادی سون کا قدرتی حس برباد ہو رہا ہے بلکہ جنگلی حیات کو بھی خطرات لا حق ہیں، ملک ہادی بخش اعوان کا کہنا تھا کہ درخت دھرتی کا زیور اور جنگلی حیات وادی سون کی شان ہیں اس لئے ان کے تحفظ کیلئے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، حکومت اگر اس خطے کو واقعی سیاحتی مرکز بنانے میں مخلص ہے تو جنگل اور جنگلی حیات کے کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یہاں سے ملنے والے آثار قدیمہ کو بھی محفوظ بنانے پر توجہ دینا ہو گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں