وارڈن سے مزاحمت 2 ڈرائیور حوالات پہنچ گئے

وارڈن سے مزاحمت 2 ڈرائیور حوالات پہنچ گئے

ٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والے دو ڈرائیور حوالات پہنچ گئے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پولیس رپورٹ کے مطابق انچارج ٹریفک سیکٹر کلاک ٹاور ٹو میاں طاہر علی ٹریفک وارڈن نے ریل بازار پولیس کو بتایا راجباہ روڈ پر محمد اکبر اور عبدالرحمن سڑک کے وسط میں ڈالہ لگا کر مال کی لوڈنگ ان لوڈنگ میں مصروف تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ان کو روکا گیا تو ملزموں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت شروع کردی ۔جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں