بارش کا پانی گنجا ن آبادیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا

بارش کا پانی گنجا ن آبادیوں کے گھروں میں داخل ہو گیا

معمولات زندگی مفلوج ، کی تیاریوں میں بھی لوگوں کو شدید مشکلات

سرگودھا(نامہ نگار ) حالیہ بارش سے زرعی رقبوں کے ساتھ ساتھ پانی گنجا ن آبادیوں کے گھروں میں داخل ہوگیا متعدد علاقوں سے پانی اپنی جگہ خود بناتے ہوئے نکل گیا لیکن بیشتر علاقوں میں اورآبادیوں میں پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کیلئے تاحال کسی قسم کے اقدامات سامنے نہیں آ سکے ،بالخصوص گنجان آبادیوں میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا اور عید کی تیاریوں کے سلسلہ میں بھی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی مشینری کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنرز ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں