عید الاضحیٰ کے ایام میں ضلع بھر میں امن و امان رہا:ڈی پی او

عید الاضحیٰ کے ایام میں ضلع بھر  میں امن و امان رہا:ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں ضلع بھر میں بھرپور امن و امان رہااورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیایہی نہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور پیشہ وارانہ مہارت و تندہی سے ذمہ داریاں سرانجام دے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے ایام میں ضلع بھر میں بھرپور امن و امان رہااورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیایہی نہیں عوام کے جان و مال کی حفاظت اور پیشہ وارانہ مہارت و تندہی سے ذمہ داریاں سرانجام دے کر سرگودھا پولیس نے اپنی روایت کو قائم رکھا ،یہ صرف سیکورٹی کے جامع اور مربوط پلان پر عملدرآمد سے ممکن ہوا اور اسے یقینی بنانے کیلئے پورے ڈیپارٹمنٹ نے جس طرح کردار ادا کیا وہ قابل ستائش اور مبارک باد کا مستحق ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں