عید کی چھٹیوں کے دوران وولٹیج کی کمی ،بجلی کی غیر اعلانیہ بندش

عید کی چھٹیوں کے دوران وولٹیج  کی کمی ،بجلی کی غیر اعلانیہ بندش

فیسکو حکام کی بے حسی اور غفلت کے باعث کوٹ فرید ، سٹی اور سول سب ڈویژنوں کے بیشتر علاقوں میں عید کی چھٹیوں کے دوران وولٹیج کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث صارفین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فیسکو حکام کی بے حسی اور غفلت کے باعث کوٹ فرید ، سٹی اور سول سب ڈویژنوں کے بیشتر علاقوں میں عید کی چھٹیوں کے دوران وولٹیج کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث صارفین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا، وولٹیج کی کمی سے قیمتی الیکٹرک والیکٹرانک اشیاء کو نقصان پہنچا، مکینوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں