تھانہ عیسی خیل کی بلڈنگ انشاء اﷲ چھ ماہ میں مکمل کرلی جائے گی ،ڈی پی او

 تھانہ عیسی خیل کی بلڈنگ انشاء اﷲ چھ ماہ میں مکمل کرلی جائے گی ،ڈی پی او

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستنصر فیروز اعوان نے کہا ہے کہ ایک کروڑ پچاس لاکھ کی مالیت سے جلد مکمل فنڈنگ سکیم کے تحت تھانہ عیسی خیل کی بلڈنگ انشاء اﷲ چھ ماہ میں مکمل کرلی جائے گی اور تھانہ سٹی میانوالی کے بعد جدید کیمروں،فرنٹ ڈیسک وغیرہ کے طرز پر دوسرا تھانہ ہو گا

میانوالی ( نامہ نگار ) اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس لائن میں لائسنس کے حصول والے افراد کو ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے انکا ٹریک پولیس لائن میں نیا بنایا جائے تاکہ لائسنس والے لوگوں کو گاڑی چلانے کیلئے کسی مشکل کا سامنا نہ ہو میسج سروس فوری شروع کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں