پی ٹی آئی نے کشمیر میں بھی تبدیلی کا آغاز کر دیا ، آمنہ ملک

پی ٹی آئی نے کشمیر میں بھی تبدیلی کا آغاز کر دیا ، آمنہ ملک

سیاسی تظہیر مکمل کرنے کے لئے کرپشن مافیا کو دریائے نیلم میں ڈبو دیا

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ضلع خوشاب کی صدر محترمہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے وطن عزیز میں سیاسی تظہیر کا عمل مکمل کرنے کے لئے کرپشن مافیا کو دریائے نیلم میں ڈبو کر وادی کشمیر میں بھی حقیقی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے انشاء اﷲ ہماری جماعت ت کشمیری عوام کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی ، یہاں جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا کی کشمیری عوام بھی اپنے پاکستانی بھائیوں کی طرح عمران خان پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور ان کی انقلابی پالیسیوں کے معترف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے ، لیگی قیادت کی جانب سے انتخابی تسلیم کرنے یا کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نااہل لیگ اور نااہل مفرور کو مسترد کر چکے ہیں ان کا پاکستانی سیاست کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور کشمیر کی سیادت سے بھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں