محرم الحرام :قومی رضا کاروں کی پولیس لائن میں تربیت

محرم الحرام :قومی رضا کاروں کی پولیس لائن میں تربیت

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ،محفوظ انخلا ، جسمانی تلاشی کی عملی تربیت دی گئی

سرگودھا(نامہ نگار ) انچارج ایلیٹ فورس کی زیر نگرانی محرم الحرام کے سلسلہ میں پولیس قومی رضاکاروں کو پولیس لائن میں تربیت دی گئی۔ پولیس قومی رضاکاروں کو ہنگامی صورتحال سے نبٹنے اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کے محفوظ انخلاء کے طریقہ کار،جلوس ومجالس میں شامل ہونے والے عزاداروں کی جسمانی تلاشی کا عملی طریقہ سے متعلق تربیت دی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا نے کہا کہ قومی رضاکار پولیس اور دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کے شانہ بشانہ محرم الحرام کے جلوس ومجالس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اپنے فرائض ایماندر ی سے سرانجام دیں تاکہ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں