فرنیچر کا کاریگر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

فرنیچر کا کاریگر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

عتیق بن صدیق سپرے پینٹ کیلئے بجلی کی تار لگارہا تھا کرنٹ لگ گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) فرنیچر کا کاریگر کرنٹ لگنے سے جاں بحق، 91 شمالی کا رہائشی 17 سالہ فرنیچر کا کاریگر عتیق بن صدیق جو 16 بلاک پٹھہ منڈی روڈ پر فرنیچر مارٹ پر کام کرتا تھا، جو کمپریسر کے ذریعے فرنیچر رنگ کرنے کیلئے تار بجلی کے بورڈ میں لگا رہا تھا کہ اسی دوران عتیق کو برقی رو نے پکڑ لیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جسے آبائی گاؤں 91 شمالی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں