ضلع میانوالی میں کورونا تیز،مریضوں کی تعداد 82

ضلع میانوالی میں کورونا تیز،مریضوں کی تعداد 82

4مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ78اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریو نٹیو ہیلتھ ڈاکٹر میاں کا شف علی نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آ گئی ۔گزشتہ دوروز میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد60سے بڑھ کر 82ہو گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد4جبکہ78مریضوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔علا وہ ازیں 17کورونا سسپیکٹڈ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ 28جو لا ئی کو14سسپیکٹڈ مریضوں کے رزلٹ موصول ہو ئے جن میں سے 4پازیٹیو جبکہ گزشتہ تین د ن کے دوران لیبارٹری سے 552رزلٹ موصول ہو ئے جن میں سے 46کورونا کنفرم پا زٹیٹو تھے ۔ اس طرح ضلع میانوالی میں کورونا وائرس پازیٹو کیسز کی مجمو عی ریشو آٹھ فیصد سے تجاوز کر چکی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتا یا کہ اس وقت ضلع میں مجمو عی طور پر کورونا فعال کیسز کی تعداد2703ہو چکی ہے جن میں سے 2466مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور151اموات ہو ئی ہیں ۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو اس موذی وباء سے بچا نے کیلئے انفرادی و اجتما عی طور پر حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور حکو مت پنجاب کی جاری کر دہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں