نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے انکشاف پرتحقیقات شروع

 نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے انکشاف پرتحقیقات شروع

اقبال کا شناختی کارڈ 2007میں جاری ہوا،دیا گیا برتھ سرٹیفکیٹ بھی جعلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے نادرا میں جعلی شناختی کارڈ بنانے کے انکشاف پر تحقیقات شروع کر دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ سرگودھا ریجن کے علاقہ سلانوالی کے اقبال کا شناختی کارڈ جعلی ثابت ہوا ہے ، جو کہ 2007ء میں نادرہ سلانوالی برانچ سے جاری ہوا تھا، اطلاع ملنے پر ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شناختی کارڈ قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ،برتھ سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا ، اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں