بارش سے کئی علاقوں میں تباہی ن لیگی رہنما کا دورہ،عوام حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

بارش سے کئی علاقوں میں تباہی ن لیگی رہنما کا دورہ،عوام  حکومت کیخلاف پھٹ پڑے

بارشوں سے تحصیل عیسٰی خیل کے مختلف علاقوں مندہ خیل،کمرمشانی تھل و کچہ،بڑوچ،مہر شاہ والی،جنتی والا، ترگ شریف،کلور،بھور شریف،سرکیہ،عبدالرحیم آباد ،مسیت والا اور شیخ آباد عیسی خیل میں تباہی مچا دی ہے

دائودخیل(نامہ نگار )مسلم لیگ (ن)پنجاب کے نا ئب صدر امانت اللہ خان کے ہنگامی دورہ کے دوران پی ٹی آ ئی کے حامی وزیر اعظم اور حلقہ کے ایم پی اے و سرکاری افسران کے خلاف پھٹ پڑ ے ، متاثرین کاکہنا تھا کہ تبدیلی سرکار کا کو ئی منتخب نما ئندہ یا سرکاری افسر ہماری مدد کو نہیں پہنچا ، عوام بے یارو مددگار کھلے آسمان کے نیچے اور کہیں محفوظ مقامات پر اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں پڑ ے ہیں، سابقہ دور حکومت میں برساتی پانی کا رخ آبادیوں سے موڑ کر دریا سندھ میں ڈالا گیا تھا اور اس پر کام بھی شروع کر دیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے ان منصوبوں پر کام روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں