ہر ماہ مہنگائی میں اضافہ اور وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں،شیخ ندیم خاور

ہر ماہ مہنگائی میں اضافہ اور وزیراعظم  کہتے ہیں گھبرانا نہیں،شیخ ندیم خاور

مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور نے کہاہے کہ حکومت جب سر برسر اقتدار آئی ہے ہر ماہ پٹرول، بجلی، گیس، مہنگی کرنا معمول بنالیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جبکہ آٹا، چینی، گھی کے ریٹ ہفتہ وار بڑھائے جارہے ہیں اوپر سے وزیر اعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے بجلی، گیس، کھانے پینے کی اشیاء، پٹرول سمیت دیگر اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس بجلی کے سلیب میں اضافہ اور گھی، آٹا، چینی، دالیں مزید مہنگی کرنے کے بعد مزید ٹیکس لگانے کیلئے حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں