ٹرانسپورٹ اڈوں کے بائی لاز پر عملدرآمد التوا کا شکار

 ٹرانسپورٹ اڈوں کے  بائی لاز پر عملدرآمد التوا کا شکار

سرگودھا ،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں سی اور ڈی کلاس ٹرانسپورٹ اڈوں کے بائی لاز پر عملدرآمد اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کا مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے التواء کا شکار ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )جس کے باعث شہری علاقوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، اسی طرح درجنوں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف ایکشن بھی سیاسی مداخلت اور مصلحت پسندی کی نظر ہو کر فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے ، ہنگامی بنیادوں پر بائی لاز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ سی اور ڈی کلاس کی مطلوبہ سہولیات کی فراہمی ممکن بنا نے کے ساتھ ساتھ متعلقہ افسران و ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں