ڈی پی او آفس بھکر میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل قائم

 ڈی پی او آفس بھکر میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ سیل قائم

خواتین کی شکایات پر ضلع بھر کے تھا نوں میں 13مقدمات کا اندراج

دُلے والا ،دریا خان (نما ئندگان دنیا ) آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمان خاں نے ڈی پی او آفس بھکر میں اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل قائم کر دیا ہے ،سیل احسن انداز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ، اب تک خواتین کی شکایات پر ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں 13مقدمات کا اندراج ہو چکا ہے ،خواتین کی کالز پر فوری ریسپانس کیا جار ہا ہے ، اس حوالے سے کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انچار ج اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل ڈی ایس پی جا وید اقبال جسرا نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے استحصال اور شکایات کے حوالے سے موصولہ کالز پر پولیس ریسپانس کو یقینی بنایا جار ہاہے خواتین کی طرف سے موصولہ شکایات پر 15منٹ کے اندر ریسپانس کیا جاتا ہے اور شکایت پر فوری طور پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں