پی ٹی آئی کی بلدیاتی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

 پی ٹی آئی کی بلدیاتی امیدواروں کے ناموں پر مشاورت

عوامی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے امیدوار لانے کا عزم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پی ٹی آئی قیادت نے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں بلدیاتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان ارکان اسمبلی’ مقامی عہدیداران اور علاقہ کے عوام کی مشاورت سے فائنل کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے امیدوار سامنے لائیگی جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں بلدیاتی ادارے بہت سے مسائل حل کروانے کی ایک اہم سیڑھی ہیں اور اس کی باگ دوڑ بھی ایسے لوگوں کے ہاتھ میں دینگے جو عوامی صلاحیتوں کے بل بوتے پر لوگوں کے مسائل حل کرسکیں اسی میں عوام اور حکومت کی بقاء ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں