دروازہ چٹی پل کا ڈرین بند،قبرستان،علاقہ تالاب بن گیا

 دروازہ چٹی پل کا ڈرین بند،قبرستان،علاقہ تالاب بن گیا

کئی قبریں منہدم ، ڈرین کی فوری صفائی کرائی جائے ،اہل علاقہ کا مطالبہ

بھیرہ(نامہ نگار )دروازہ چٹی پل کے قریب سے گزرنے والی ڈرین بند ہونے کے باعث قبرستان پیر لشکری اور ملحقہ علاقہ نے تالاب کی صورت اختیار کر رکھی ہے تحصیل بار بھیرہ کے رکن ملک خالد گلشیر ایڈووکیٹ ملک کاشف اقبال ملک جاوید اقبال اور شاہد محمود نے کہا ہے کہ ڈرین بند ہونے کے باعث بارش اور علاقہ کا گندہ پانی قبرستان کے آس پاس اکٹھا ہو گیا ہے جس سے کئی ایک قبریں بھی منہدم ہو چکی ہیں،انہوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرین کی فوری صفائی کرائی جائے تاکہ گندے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ قبرستان آنے جانے کا رستہ بھی کھل سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں