عالم اسلام نازک دور سے گزررہا ، میا ں طارق

عالم اسلام نازک دور سے  گزررہا ، میا ں طارق

جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ممتاز مائینز اونر میا ں طارق نے کہ کہ اس وقت عالم اسلام تاریخ کے نازک ترین دور سے گزررہاہے

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) وقت کا تقاضہ ہے کہ ملت اسلامیہ اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے ، اسلام اور عالم اسلام کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو ایمان اور اتحاد کی قوت سے ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ ، وہ اپنی رہائش گاہ پر علمائے کرام کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا اسلام دشمن قوتیں فروعی اختلافات کو ہوا دے دے کر مسلمانوں میں نفرت کے بیج بو رہی ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کر سکیں جس کی وجہ سے صرف پاکستان ہی پورے عالم اسلام کا امن خطرات میں گھرا ہوا ہے ۔، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس لئے دشمن کی تمام سازشوں کا رخ اسی ملک کی جانب ہے ، ہمیں ان سازشوں کا راستہ روکنا ہو گا ، میاں بلال طارق کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دینے والے مذہب و ملت کے خیر خواہ نہیں ، اسلام نے ہمیں امن اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا اس لئے ہمیں اتحاد بین المسلمین کے فورغ کیلئے کام کرنا ہو گا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملت اسلامیہ متحد ہو کر ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہو جائے تو دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے زیر نہیں کر سکتی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں