شہر بھر میں باولے کتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ

شہر بھر میں باولے کتوں کی  تعداد میں کئی گنا اضافہ

شہر بھر میں باولے کتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ، گلیوں بازاروں میں آوارہ کتوں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے

کندیاں(نمائندہ دنیا ) آوارہ کتوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے دن اور رات کے اوقات میں شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے ،ہر گلی محلے اور بازار سے گزرتے وقت بچوں بڑوں اور مویشیوں کوآوارہ کتے گھیر لیتے ہیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلتا جا رہا ،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے آوارہ کتوں کی شہر بھر سے فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں