قوم تیر،بلے ،شیر کو چھوڑے ،اپنے نمائندے خود منتخب کرے ،شفیق الرحمن

 قوم تیر،بلے ،شیر کو چھوڑے ،اپنے  نمائندے خود منتخب کرے ،شفیق الرحمن

صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی کرکے اشرافیہ غریبوں کی چیخوں کو موسیقی کے طور پر سن کر لطف اندوز ہورہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت آئے روز بجلی’ گیس’ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے ،وقت آگیا ہے کہ اب قوم بھی اپنے کاندھوں سے تیر’ بلا’ شیر’ ترازو جیسے نشانوں کو اٹھا کر اتار پھینکے اور اپنے نمائندے خود منتخب کریں جو عوام میں سے ہو تب ہی ملک ترقی کریگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں