تاجر بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے متحد ہو جائیں، شفیق الرحمن

تاجر بلیک میلنگ سے بچنے کیلئے متحد ہو جائیں، شفیق الرحمن

بدقسمتی سے ایف بی آر کے معاملہ پر تاجروں کے دو دھڑے سامنے آئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ہی محکموں کی بلیک میلنگ سے بچا جاسکتا ہے بدقسمتی سے تاجروں میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ادارے تاجروں پر حاوی ہوتے جارہے ہیں حالانکہ تاجر قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس ہڈی کو تاجروں نے خود توڑ کر رکھ دیا ہے ہر ایک نے ڈیڑھ انچ کی الگ مسجد بنا رکھی ہے جس کا فائدہ ادارے اٹھا رہے ہیں، صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا کہ بدقسمتی سے ایف بی آر کے معاملہ پر دو دھڑے سامنے آئے ہیں ایک دھڑے کی خبریں ہیں کہ مذاکرات کامیاب ہوگئے دوسرا دھڑا 29 ستمبر کو احتجاج کرنے جارہا ہے اس کا فائدہ سراسرایف بی آر کو پہنچے گا جب تک تاجر متحد نہیں ہونگے اس وقت تک معاملات جوں کے توں رہیں گے ، اگر میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ کر چوھدراہٹ سے ہٹ کر تاجروں کے مفاد کیلئے سوچا جائے تو کاذ ایک ہی ہے مگر اپنی اپنی کرسی بچانے کیلئے تاجر دھڑوں میں تقسیم ہے جس کا نقصان تاجروں کو اور فائدہ اداروں کو ہورہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں