ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا بازاروں کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا  بازاروں کا دورہ،صفائی کا جائزہ لیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہ رخ خان نیازی نے صبح سویرے آزاد روڈ سمیت دیگر بازاروں کا دورہ کیا اور صفائی صورتحال کاجائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انہوں نے مختلف مقامات پر عملہ صفائی کی حاضری بھی چیک کی او رسینٹری انسپکٹرکو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کو اس امر کا پابند بنایاجائے کہ جن علاقوں میں صفائی ستھرائی او رگٹروں سے بھل وغیرہ نکالنے کا کام کر رہے ہیں اسے سو فیصد مکمل کرنے کے بعد دوسرے علاقہ کا رخ کریں ۔ اے ڈی سی آر نے رحمت اللعالمین پارک کابھی دورہ کیا او رپی ایچ اے کی جانب سے پارک کی خوبصورتی اور شجرکاری جیسے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں