گندم کا سستا بیج دستیاب،کسان استفادہ کریں،حاجی رفیق

گندم کا سستا بیج دستیاب،کسان استفادہ کریں،حاجی رفیق

پنجاب سیڈ کارپوریشن انچارج مارکیٹنگ آفیسر حاجی محمد رفیق نے بتایا ہے کہ گندم کے بیج کا ریٹ مقرر کر دیا گیا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )کسان سستے نرخوں پر گورنمنٹ کا منظور شدہ بیج حاصل کرکے زیادہ پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ گندم کا پچاس کلوکا تھیلا 3300 روپے میں موجود ہے ۔ اسکے علاوہ گندم کی تمام اقسام فیصل آباد 2008،فخر بھکر ،اناج ،اکبر اور دیگر قسم کے بیج بھی دستیاب ہیں۔ مزیدیہ کہ یہ بیج سیل پوائنٹ واقع مکان نمبر 21گلی کیو بلاک ایکس نیو سٹلائٹ ٹاؤن نز د دفتر فوڈ اتھارٹی اور دوسرا سیل پوائنٹ پلاٹ نمبر 35-36سمال انڈسٹری اسٹیٹ لاہور روڈ پر دستیاب ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں