ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کا چہلم جلوس کے روٹس کا معائنہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر کا چہلم جلوس کے روٹس کا معائنہ

سلاٹر ہاؤس کادورہ ، صحتمند جانوروں کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو نے صبح سویرے شہر کے تفصیلی دورہ کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ کا آغاز آزاد روڈ سے برآمد ہونے والے چہلم کے جلوس کے روٹس کی صفائی کاجائزہ لینے سے کیا ۔ انہوں نے گول چوک ’ کچہری بازار چوک سمیت جلوس کے دیگر روٹس پر صفائی ستھرائی کے علاوہ دیگر اداروں کی جانب سے عزاداروں کی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا ۔ اے ڈی سی ہیڈکوارٹر نے حیدر آباد ٹاؤن ’ سٹی روڈ ’ بلاک نمبر 12 ’ بلاک نمبر 18’ عید گاہ روڈ ’ جوہر کالونی ’ اجنالہ روڈ ’ دین کالونی ’ سٹیلائٹ ٹاؤن چوک ’ بلاک ڈی ’ شربت چوک ’ بلاک نمبر19او رکچہری روڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر سی او ایم سی خالقداد گاڑا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے سلائٹر ہاؤس کادورہ کرتے ہوئے سلاٹر ہاؤس کی صفائی اور ذبح ہونے والے صحت مند جانوروں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بیمار اور لاغر جانوروں کو مذبحہ خانے لانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو تندرست اور صحت مند جانوروں کا گوشت دستیاب ہوسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں