شہر بھر میں ناقص آ ئس کریم فروخت کرنیوالوں کی بھرمار

شہر بھر میں ناقص آ ئس کریم فروخت کرنیوالوں کی بھرمار

بچے بڑے سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ،فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی

کندیاں (نمائندہ دنیا ) شہر بھر میں ناقص آ ئس کریم فروخت کرنے والوں کی بھرمار بچے بڑے سانس اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ،پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کاروائی سے قاصر ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق گلی،محلوں،بازاروں اور مختلف مارکیٹوں میں ہر طرف ناقص غیر معیاری آ ئس کریم فروخت کرنے والوں کی بھرمار ہوچکی ہے ناقص اور غیرمیعاری ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتی جلتی آئس کریم کے استعمال سے بڑے بچے کھانسی،نزلہ،زکام، سانس، گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہوکر اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں والدین کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی جانب سے غیر معیاری آ ئس کریم فروخت کرنے والوں کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور ان کے بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،انہوں نے ڈی سی میانوالی و دیگر حکام بالا سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں