ڈی ایچ کیو ہسپتال:ٹھیکہ نہ ہونے سے پارکنگ نظام درہم برہم

ڈی ایچ کیو ہسپتال:ٹھیکہ نہ ہونے سے پارکنگ نظام درہم برہم

بے ترتیب موٹر سائیکلوں اور کاروں کے باعث ایمبولینس کا راستہ بھی بلاک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں پارکنگ کا ٹھیکہ نہ ہونے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا نظام درہم برہم ہو گیا ، ہسپتال کے شعبہ ایمبر جنسی کے سامنے بے ترتیب کھڑی موٹر سائیکلوں اور کاروں کے باعث ریسکیو1122 کی ایمبولینسوں کو راستہ نہیں ملتا اور ریسکیو سٹاف کو مریضوں کی منتقلی میں شدید دشواریاں حائل ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ہسپتال انتظامیہ کاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ،مریضوں کے لواحقین اور شہریوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کو پارکنگ فیس کا ٹھیکہ دینے کا پابند بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں