سرکاری ہسپتالوں مریضوں سے ادویات منگوانے کا سلسلہ جاری

سرکاری ہسپتالوں مریضوں سے ادویات منگوانے کا سلسلہ جاری

سیکرٹری صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں آنیوالے مریضوں کی باہر سے ادویات منگوانے کی پریکٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اس ضمن میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ز اور سی ای اوز ہیلتھ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مریضوں کو تجویز کردہ ادویات اگر ہسپتال میں مفت دستیاب نہیں تو متعلقہ ڈاکٹرز باہر سے منگوانے کی بجائے اپنی اتھارٹی کو آگاہ کرے تاکہ وہ ادویات بھی سرکاری طور پر خرید کر مریضوں کو مہیا کی جا سکیں، یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ پریکٹس ختم نہ کرنیوالے ڈاکٹرز کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں