تھانہ مڈھ رانجھا میں ڈی ایس پی کوٹمومن کی کھلی کچہری

 تھانہ مڈھ رانجھا میں ڈی ایس پی کوٹمومن کی کھلی کچہری

علاقہ بھر سے آئے سائلین نے مسائل بتائے ،موقع پر احکامات جاری

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) ڈی ایس پی کوٹ مومن نے تھانہ مڈھ رانجھا میں کھلی کچہری لگائی اور عوام کے مسائل اور شکایات سنیں،کھلی کچہری میں علاقہ بھر سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی اپنی شکایات بیان کیں جس پر ڈی ایس پی کوٹ مومن نے مختلف سائلین کی شکایات پرمقامی پولیس کو موقع پر احکامات صادر کئے ۔ڈی ایس پی کوٹ مومن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے عوام کو اُن کی دہلیز پر خدمت کا سفر جاری ہے دور دراز علاقوں کے مکینوں تک رسائی بہتر بنائی جا رہی ہے اورتھانہ کی سطح پر جرائم کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں