توہین رسالت قانون کا خاتمہ دشمنوں کا ایجنڈا : روپڑی

توہین رسالت قانون کا خاتمہ دشمنوں کا ایجنڈا : روپڑی

قرآن پاک راہ نجات ، آپؐ کی سیرت رحمت کا باعث ہے ،کانفرنس سے خطاب

سرگودھا(نامہ نگار ) مرکزی امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے دورہ سرگودھا کے موقع پر 91شمالی میں منعقد ہ ختم نبوت و سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اﷲ ،سیرت نبیؐ اور اسوہ رسولؐ سے مسلمانوں کی زندگیوں میں انقلاب آنے کے علاوہ انسانی معاشرے پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں قرآن پاک دنیا میں آنے والے آخری انسان کے لئے راہ نجات ہے اسی طرح آپؐ کی سیرت بھی اس آخری انسان کے لئے رحمت کا باعث ہے ،مزید کہا کہ اﷲ کے نبی ؐکی زندگی ایسی زندگی ہے کہ جس کی قسم اﷲ تعالیٰ نے قرآن کریم کی ’’سورۃ الحجر‘‘ میں کھائی ،توہین رسالت کے قانون کا خاتمہ اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے ،انشاء اﷲ ہم ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ،آخر میں مرکزی امیر و دیگر قائدین نے علاقہ میں جامع مسجد کا اافتتاح کیا اوردعا کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں