وعدے یاد دلانے اسلام آباد جا رہے :جماعت اسلامی

 وعدے یاد دلانے اسلام آباد جا رہے :جماعت اسلامی

بے روزگار ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر وزیراعظم سے نوکریاں مانگیں گے , حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ، اقبال خان ، یاسر عدیل ،حافظ جاوید و دیگر

کندیاں(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر عہد شکن وزیر اعظم کو ان کے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کے وعدے یاد دلانے کے لئے ڈی چوک اسلام آباد جا رہے ہیں ،بے روزگار نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کر وزیراعظم سے نوکریاں مانگیں گے ،صوبائی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان ،صوبائی سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ شمالی پنجاب یاسر عدیل گجر ،امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد اور ضلعی صدر جے آئی یوتھ ضلع میانوالی حافظ سعد الرحمن نے جے آئی یوتھ کی ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اقتدار سے پہلے جتنے بھی وعدے کئے ان میں سے کوئی بھی پورا نہیں کیا سوائے ایک وعدے کے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں غریبوں کو اوپر اٹھاؤں گا بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ بھوک سے خودکشیاں کررہے ہیں. جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں