جلوسوں اور محافل میلاد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

 جلوسوں اور محافل میلاد کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

گلیوں وسڑکوں کی صفائی ،واک تھرو گیٹس،سی سی ٹی وی کیمرے نصب

سرگودھا(نامہ نگار ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں آج نکلنے والے جلوسوں اور محافل میلاد میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ گلیوں وسڑکوں کی صفائی ستھرائی، پارکنگ، ٹریفک، ریسکیو1122،سٹریٹ لائٹس کے بہترین انتظامات ، واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، جلوس کے روٹس اور محافل میلاد کے مقامات کی مذہبی تقریبات کے انعقاد سے قبل مذہبی شخصیات ومقامات کی سخت سیکورٹی، دیگر طبی انتظامات مکمل کر لئے گئے ، وزارت داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز و ڈی پی او صاحبان سے کہا ہے کہ وہ امن کمیٹیوں اور میلاد کمیٹیوں و جلوسوں کے منتظمین اور متعلقہ افسران کے ساتھ مل کرحفاظتی اور دیگر انتظامی امورسمیت امن و امان کی صورتحال کو برقرار کھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں