ق لیگ کے زیراہتمام عیدمیلاد النبی ؐپر کیک کاٹنے کی تقریب

ق لیگ کے زیراہتمام عیدمیلاد  النبی ؐپر کیک کاٹنے کی تقریب

مسلم لیگ ق کے کے زیر اہتمام خوشاب میں عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں نبی آخرالزمان ؐ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے کیک کاٹنے کی روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محفل سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت محمد ؐ کا اسودہ حسنہ پوری کائنات کے لیے مشعل راہ ہے ’ جس پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،سید سبطین رضا شیرازی، شاز یہ کوثر،احمد سعید، راؤ عبدالجبار اور دیگر نے کہا کہ آپ ﷺ کی حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں